حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کر کے 270 روپے کر دی


 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی او ایل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 16 مئی (منگل) سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کرکے 270 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی سے 258 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔


فنانس ڈویژن اس حوالے سے نوٹیفکیشن پیر کی شب جاری کرے گا۔

Previous Post Next Post

Contact Form