لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 15 سابق اراکین پارلیمنٹ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
سابق اراکین قومی اسمبلی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
شمولیت کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
آصف علی زرداری کل رات 8 بجے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، سید حسن مرتضیٰ، رانا فاروق اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق مظفر گڑھ، رحیم یار خان، خانیوال اور بہاولنگر سے ہے۔
آئندہ چند روز میں مزید سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
Tags
politics