مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 عازمین جاں بحق، متعدد زخمی

 


مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی۔


زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ذرائع نے دو پاکستانی زائرین کی شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے عمرہ زائرین ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔


جاں بحق ہونے والوں میں ایڈووکیٹ رانا فہیم اور ان کی والدہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے۔


جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق پنجاب کے شہر قصور سے ہے۔


اس کے علاوہ ہوٹل میں قیام کرنے والے دیگر ممالک کے پاکستانی اور عمرہ زائرین کی تعداد کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form