تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔



منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے صورتحال کا جائزہ لینے اور پارٹی چیئرمین کی بحفاظت اور جلد رہائی کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کے اراکین سینیٹرز سیف اللہ خان نیازی، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، مراد سعید، علی امین خان گنڈاپور اور حسن نیازی سے بھی ملاقات کی۔


پارٹی کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام زاویوں سے صورتحال کا جائزہ لینے اور جامع ایکشن پلان کا اعلان کرنے کے لئے سینئر قیادت اور ہنگامی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔

قریشی نے کہا کہ خان کی رہائی کا مطالبہ ایک معقول اور جائز مطالبہ ہے۔ 


مزید برآں، القادر ٹرسٹ کیس کو "گندا سیاسی کیس" اور "انتقامی سازش" قرار دیتے ہوئے، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے زور دیا: "ہم اس کے خلاف سیاسی اور قانونی طور پر لڑیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے چیئرمین کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں پرامن لیکن بھرپور احتجاج کرے گی۔


انہوں نے اس حقیقت پر بھی اعتراض کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پر چھاپہ مارا گیا حالانکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں پیشی سے قبل اپنے بیان میں رضاکارانہ گرفتاری کی پیش کش کی تھی۔


انہوں نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی گرفتاری فاشزم ہے اور بائیو میٹرک کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ اور وکلاء کو زخمی کرنا قابل مذمت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ ان کی فوری بازیابی اور عدالت میں پیشی کا حکم جاری کیا جائے۔

Previous Post Next Post

Contact Form