حکومت چھوٹی گاڑیوں کے لئے پٹرول سستا کرے گی

 

حکومت نے پاکستان میں کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے، ماحول کو محفوظ رکھنے اور تیل کے اخراجات کو بچانے کے لئے ایک بڑا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ توانائی کی بچت کے اقدامات کی بنیادی توجہ ملک کے آٹو اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر ہے۔



ہمارے ذرائع کے مطابق، وزارت توانائی نے ایک مرحلہ وار ٹرانسپورٹ انرجی سیونگ پلان (ٹی ای ایس پی) جاری کیا ہے. منصوبے کے مطابق گاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین اور قومی ایندھن معیشت کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی۔


ٹول ٹیکس کا نفاذ گاڑیوں کے انجن سائز پر مبنی ہوگا۔ 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے لئے ٹول ٹیکس سلیب الگ ہوں گے۔ اسی طرح گاڑیوں کے انجن سائز کے مطابق ایندھن کے نرخوں پر بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔ 800 سی سی، 1600 سی سی اور بڑے انجن والی گاڑیوں کے لیے فیول پرائس سلیب بنائے جائیں گے۔

الیکٹرک وہیکل (ای وی) سپلائی آلات سے متعلق کوڈز اور معیارات کا نفاذ بھی ایک ترجیح ہے۔ ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر سے متعلق کوڈ معیارات کو نافذ کیا جائے گا۔ بڑے شہروں کے لئے ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم بھی تیار کیا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے سالانہ 2.4 ارب لیٹر تیل کی بچت ہوگی۔ ٹرانسپورٹ توانائی کی بچت کے منصوبے سے فضا سے 7.7 ملین ٹن کاربن میں کمی آئے گی۔ ٹرانسپورٹ انرجی سیونگ پلان (ٹی ای ایس پی) کو آہستہ آہستہ نافذ کیا جائے گا ، جس کا آغاز اس سال سے ہوگا۔

Previous Post Next Post

Contact Form