تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم اور اعظم خان نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے افتتاحی ایڈیشن میں سیئٹل اورکس کو جوائن کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
بابر اعظم اور عماد دونوں دنیا بھر میں فرنچائز ٹی 20 لیگز میں سب سے زیادہ مطلوب کھلاڑیوں میں سے دو رہے ہیں اور چونکہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہیں ہیں لہذا ان کے امریکہ میں ہونے والی لیگ میں بھی شرکت کا امکان ہے۔
دونوں کھلاڑی مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے شریک مالک جی ایم آر گروپ کی ملکیت سیئٹل اورکس میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ دو دیگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پاکستانی کھلاڑی بھی ایم ایل سی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت کا انحصار پی سی بی کی منظوری پر ہے۔
قبل ازیں ایم ایل سی نے لیگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔ پی سی بی نے ایم ایل سی ڈرافٹ میں کسی بھی قومی کھلاڑی کے انتخاب کی صورت میں 25 ہزار ڈالر فیس کا مطالبہ کیا تھا۔ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ذمہ داری پوری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
ایم ایل سی نے پہلے ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کے طور پر کئی نمایاں ٹی 20 کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، جن میں مارکس اسٹوئنس ، کوئنٹن ڈی کوک ، ونندو ہسارنگا ، اینرک نورٹجے اور گلین فلپس شامل ہیں۔
انگلینڈ کے جیسن رائے نے بھی لیگ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔