عمران خان کے طبی معائنے کے لیے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معائنے کے لیے دوسرا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کون سا میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔


اس سے قبل عمران خان کے معائنے کے لیے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ پولی کلینک میں 7 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔


ڈاکٹر فرید اللہ شاہ کو 7 رکنی میڈیکل بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ میں میڈیسن، آرتھوپیڈکس، کارڈیالوجسٹ، جنرل سرجری اور پیتھالوجی کے شعبوں کے ڈاکٹرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔


عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔


بعد ازاں نیب راولپنڈی نے پولی کلینک ہسپتال سے رابطہ کیا اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔


ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

Previous Post Next Post

Contact Form