گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ایک دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر بلوچستان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت دو روزہ 34 ویں قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ گڈ گورننس میں اومبڈس مین کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔
Tags
politics