لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای گزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس انوار الحق نے سابق وزیر مملکت کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پیر کو وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے درخواست میں کہا تھا کہ وہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتے تھے لیکن انہیں لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے اتار دیا گیا۔
انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے اور ای سی ایل میں درج سیاسی وابستگی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان کا پاسپورٹ اور سامان ضبط کر لیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان کا پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دیا جائے اور وفاقی حکومت کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔