اے سی ای پنجاب نے کرپشن کیس میں زرتاج گل کو طلب کرلیا

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو دوبارہ طلب کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا تھا تاہم پنجاب اینٹی کرپشن ٹیم نے انہیں کل 11 مئی کی صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔


ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 'رشوت' لے کر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے اپنے 'فرنٹ مین' کو کم قیمت پر دیے۔


نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے دس فیصد کمیشن لیتے تھے۔

پنجاب اے سی ای نے کہا کہ جوڑے پر ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی کرنے کا بھی الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عامر نواز چانڈیو کے خلاف سرکاری جائیداد رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مقدمہ اینٹی کرپشن تھانے رحیم یار خان میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے محکمہ ایکسائز میں تقرریوں کے خلاف رشوت لی۔


اس معاملے میں ایک فرنٹ مین سمیت محکمہ خزانہ کے سات دیگر عہدیداروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form