پی آئی اے کا چین جانے والی پروازوں پر بڑے پیمانے پر رعایت کا اعلان

 

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پاکستان اور چین کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے فوری طور پر اسلام آباد سے بیجنگ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔ فی الحال پی آئی اے اتوار کو اس روٹ کے لئے ہفتہ وار مسافر پرواز چلاتی ہے۔ 



قومی ایئرلائن نے اسلام آباد سے بیجنگ روٹ کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس تبدیلی سے تعلیم، کاروبار، ملازمت یا خاندان سے ملنے کے لئے چین جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق کم لاگت سے پاکستانی اور چینی شہریوں دونوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین ثقافتی اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے 2023 میں 'سیاحت کے سال' کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ رواں سال کے اوائل میں پی آئی اے نے چین جانے والے طالب علموں کے لیے کرایوں میں کمی کی شرح میں 27 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر قومی ایئر لائن نے اندرون ملک پروازوں پر اکانومی اور ایگزیکٹیو اکانومی کلاسز کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کردی۔


مزید برآں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے کرن عمران ڈار کے مطابق، پی آئی اے نے 2023 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں 60 ملین روپے سے زیادہ کا منافع حاصل کیا۔ اس سے پی آئی اے کی اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کو سستے سفری آپشنز فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form