بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پروگرام میں تعطل کے باعث معاشی امکانات مایوس کن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کے نرخ ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اور 1200 روپے اضافے سے بالترتیب 2 لاکھ 26 ہزار 900 اور ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 22 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔
ڈالر کی قدر میں کمی اور معاشی خطرات غالب آنے سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو کی پالیسی کا اندازہ لگانے کے لیے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کی تیاری کی۔