اداروں کے درمیان محاذ آرائی قومی مفاد میں نہیں، شہباز شریف

 


لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان محاذ آرائی قومی مفاد میں نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد بحران سے نکل آئے گا اور حکومت چیلنجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کے مکمل اختیارات حاصل ہیں اور اداروں کے دائرہ اختیار کا تعین آئین میں کیا گیا ہے۔ سب کو آئین اور قانون کی بالادستی کا احترام کرنا چاہیے۔ آئین کے مطابق حکمرانی کے نظام کو چلانا ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں۔ عدلیہ، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کو ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ دوہرا معیار کسی بھی معاشرے کے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کل دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس اور ہفتہ کو تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وطن واپسی کے بعد پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ فعال طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مختلف مقدمات میں عمران خان کی ضمانت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتیں ان دنوں دن رات کام کر رہی ہیں اور چند منٹوں میں ضمانت دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند منٹوں میں ضمانت دینا ایک طرح کا دوہرا معیار ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form