عمران خان اور سابق چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کو بھاری نقصان پہنچایا، شہباز شریف

 


اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کو جان ہاپکنز جیسا شاندار ادارہ بنانا میری دلی خواہش تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ایک سابق چیف جسٹس نے اسے بہت نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ گردے اور جگر کے امراض میں علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے یہ باقی دنیا میں پاکستان کی شناخت بنے۔


''لیکن افسوس! عمران نیازی اور ایک سابق چیف جسٹس نے اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کی وجہ سے اس مشن کو نشانہ بنایا اور بہت بڑا نقصان پہنچایا۔


وزیر اعظم نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیزیں انہیں روک نہیں پائیں گی اور ان کا پختہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے والوں کی حمایت کی۔

انہوں نے پی کے ایل آئی کو عالمی معیار کی صحت کی سہولت میں تبدیل کرنے اور اس کی بحالی کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے گزشتہ روز ہسپتال کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جہاں انہوں نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔


شہباز شریف نے ڈاکٹر سعید اختر اور ان کی ٹیم کو ان مقاصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت کرنے پر سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی صحت کے شعبے میں ایک مثال ہے اور وہ اسے 'بے مثال' (صحت کے شعبے میں مرکز) میں تبدیل کردیں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form