نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کی تیاری کرلی

 


اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 19 کروڑ پاؤنڈ کے غیر قانونی ٹرانسفر اسکینڈل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔

نیب نے پی ٹی آئی دور کے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کی گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب نے ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو خطوط جاری کردیئے ہیں۔


نیب نے وفاقی وزراء شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالد مقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام پر جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔


نیب نےنیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزراء کی جانب سے 2018 سے اب تک خریدی یا فروخت کی جانے والی گاڑیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔


واضح رہے کہ نیب سابق وزراء اور کابینہ ارکان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی عدم منتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form