شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں شہید ہونے والے تین جوانوں کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کی گئی اور فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان کی نماز جنازہ میں افسران، اہل خانہ اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قوم کے تین بہادر بیٹے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 9/10 جون کی رات کو فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم میں بھیج دیا گیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شہید ہوگئے۔