پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے عالمی سطح پر سب سے زیادہ ایراسمس منڈوس اسکالرشپ حاصل کرلی

 


یورپی یونین (ای یو) پاکستان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایراسمس منڈوس اسکالرشپحاصل کی ہے، جس میں مجموعی طور پر 192 ہونہار پاکستانی طلباء نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس کامیابی کے بعد بھارت 174، بنگلہ دیش 140، میکسیکو 118 اور نائیجیریا 109 اسکالرشپس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایراسمس منڈوس پروگرام اعلی تعلیم میں تعاون اور نقل و حرکت کے اقدام کے طور پر بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ یورپی اعلی تعلیم کے معیار کو بڑھانے اور تیسرے ممالک کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے لوگوں اور ثقافتوں کے مابین مکالمے اور تفہیم کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

یورپی یونین کی مالی اعانت سے یہ پروگرام دنیا کے کونے کونے سے آنے والے طالب علموں کو اسکالرشپس فراہم کرتا ہے، جس سے وہ یورپ میں اپنی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔



Previous Post Next Post

Contact Form