پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عام انتخابات 2023 کے انعقاد کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا سامنا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے پر قائم رہنے کے بعد معاملہ مزید بگڑ گیا ہے۔
جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بروقت انتخابات کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر پراسرار طور پر خاموش ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے ساتھ انتخابات ملتوی کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔
جبکہ نگران سیٹ اپ کو انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔