امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کی درخواست کردی

 


امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ امریکی شہریوں کی گرفتاری کے لیے طریقہ کار وضع کریں۔


ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے، ان کے پاس دہری شہریت ہے اور وہ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی امریکی شہری کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ ان کی مدد کے لیے تیار ہیں اور پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ منصفانہ سماعت کی ضمانت دیں گے۔


ترجمان نے کہا کہ وہ غیر ملکی حکومتوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ امریکی شہریوں کی گرفتاری کے لیے طریقہ کار وضع کریں۔

Previous Post Next Post

Contact Form