آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معین علی پر جرمانہ عائد

 

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف ایجبسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے اور سزا کے طور پر ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔



36 سالہ معین نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کی جو کھیل کی روح کے خلاف اقدامات کی نمائش سے وابستہ ہے۔


یہ واقعہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران 89 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب آل راؤنڈر کو فیلڈنگ کے دوران اپنے بولنگ ہینڈ پر 'ڈرائینگ ایجنٹ' لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس 36 سالہ کھلاڑی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے دی گئی سزا قبول کرلی۔


لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم از کم سرکاری سرزنش، زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل ہیں۔


اس سے قبل معین نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کے ساتھ اپنی گفتگو کا انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح ایک لفظ کے پیغام نے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے اور ایشز کھیلنے پر قائل کیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form