وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھارت کے شہر اوڈیشہ کے شہر بالاسور میں 2 جون کو پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ حادثہ دو ایکسپریس مسافر ٹرینوں اور ایک رکے ہوئے مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اس افسوسناک واقعے کے تناظر میں وکٹ کیپر بلے باز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر متاثرین کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ ہم سب ایک امت ہیں۔ میرا دل اور دعائیں ہندوستان میں ٹرین حادثے سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
Loss of human lives is always painful as we are all one ummah. My heart and prayers goes to the people affected by the train accident in India. 🙏 pic.twitter.com/8Rsq2TSEoD
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) June 4, 2023