وزیر اعظم شہباز شریف کا بھارتی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



انہوں نے کہا کہ بھارت میں ٹرین حادثے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں تین ٹرینوں کے تباہ کن تصادم میں 288 سے زائد افراد ہلاک اور 850 سے زائد زخمی ہوگئے۔


وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Previous Post Next Post

Contact Form