میئر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب کا مقابلہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان سے ہوگا

 


کراچی: میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جماعت اسلامی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی نے میئر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ ارشاد شیر نے ڈپٹی میئر کے انتخاب سے دستبرداری اختیار کرلی۔

حافظ نعیم الرحمن اور مرتضیٰ وہاب میئر کی نشست کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ ڈپٹی میئر کے لیے سلمان عبداللہ مراد اور سیف الدین ایڈووکیٹ آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی صدر ٹاؤن شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی ٹاؤن کے چیئرمین منصور شیخ کے حق میں پیپلز پارٹی کا امیدوار دستبردار ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کے منصور شیخ بلا مقابلہ صدر ٹاؤن کے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔
Previous Post Next Post

Contact Form