اسحاق ڈار نے پاکستان میں ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلانے پر تجزیہ کاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈیفالٹ کی بے بنیاد افواہیں پھیلانے پر معاشی تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح طور پر اعتراف کیا کہ ملک کو جاری سیاسی افراتفری کے نتیجے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ سال 2013 بھی ایک مشکل دور تھا۔


وزیر خزانہ نے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان کو کبھی ڈیفالٹ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کی مالی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے چیلنجنگ اصلاحات کامیابی سے شروع کی ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form