سندھ بجٹ کا مقصد عوام کو سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے، مراد علی شاہ

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور صوبے کے غریبوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔



کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2.247 کھرب روپے سے زائد کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 700 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

 تعلیم کے لیے 312 ارب روپے مختص


·        صحت کے لیے 214 ارب روپے مختص


·        امن و امان کیلئے 143 ارب روپے مختص


·        آبپاشی کیلئے 25 ارب 70 کروڑ روپے مختص


·        آئی ٹی سیکٹر کیلئے 1.24 ارب روپے مختص


·        ورکس اینڈ سروسز کیلئے 23 ارب 47 کروڑ روپے مختص


·        ٹرانسپورٹ کیلئے 13.4 ارب روپے مختص


·        لائیو سٹاک اور فشریز کیلئے 10 ارب روپے مختص

Previous Post Next Post

Contact Form