پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر راجہ کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

 


راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اجمل راجہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجہ کو تھانہ نصیر آباد نے جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا۔


لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے دو روز قبل اجمل صابر راجہ کی نظر بندی ختم کردی تھی۔ اجمل صابر راجہ پی پی 10 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل انتظار حسین پنجوٹا نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کو سیل نہیں کیا جا سکتا؟

اطلاعات کے مطابق پاکپتن میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمہ سیل کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 'پولیس درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تفصیلات منظر عام پر نہیں آجاتیں ہیں تب تک ہراسانی کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

شفاف ٹرائل کے لیے مقدمات کے اندراج تک رسائی اور معلومات تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔


حسین پنجوٹہ نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج تمام مقدمات کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form