پی ٹی آئی کا یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز سے میئر کے انتخاب میں حافظ نعیم کی حمایت کا مطالبہ

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے تمام پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز پر زور دیا ہے کہ وہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کریں۔



شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں گنگا الٹ بہہ رہی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ڈھائی ماہ پرانی ویڈیو آج کہاں سے آئی جو پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے اتوار کے روز تحریک انصاف کے چیئرمینوں کو ہدایت بھی جاری کی ہے۔


انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماشاء اللہ حامد میر جیسے صحافی بھی میرے سندھ اسمبلی آفس کا یہ جھوٹا پراپیگنڈہ اور پرانی ویڈیو پھیلا رہے ہیں۔


پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ افسوس کہ فسطائیت عروج پر ہے، لاٹھیوں اور جھوٹ کے زور پر میئر کراچی کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form