اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ 29 جنوری کو ماسکو روانہ ہوں گے اور 30 جنوری کو واپس آئیں گے۔
وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے جہاں فریقین باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔