پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔



دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ اس گھناؤنے فعل کی تکرار سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے آزادی اظہار کا کھلم کھلا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس گھناؤنے فعل کی تکرار سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے اظہار رائے کی آزادی کا کھلم کھلا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔


ہم ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلاموفوبیا کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

Previous Post Next Post

Contact Form