حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا


اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔



اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس عرصے کے دوران ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قیاس آرائیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form