پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے پولیس لائنز میں مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے میں 59 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'خودکش دھماکے' میں تقریبا 59 افراد شہید اور 157 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور پولیس لائنز کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔