آئی ایم ایف کا وفد نویں جائزہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں وہ 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے نویں جائزے پر تبادلہ خیال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور بیل آؤٹ پروگرام کے نویں جائزے پر مذاکرات آج (منگل) سے شروع ہوں گے۔

ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور فنڈ کے درمیان پہلے چار روز تک تکنیکی بات چیت ہوگی جس میں مختلف محکموں کے معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا جس میں گزشتہ سال مزید ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے مالی استحکام اور معاشی اصلاحات پر مزید پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے نومبر میں قرض وں کی تقسیم روک دی گئی تھی۔


Previous Post Next Post

Contact Form