وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے فعل کی مناسب مذمت کرنے کے لئے کوئی لفظ کافی نہیں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا لبادہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے۔
قبل ازیں دفتر خارجہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی تھی۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اسلاموفوبیا دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات اظہار رائے یا رائے کی آزادی کے حق کے کسی بھی جائز اظہار کے تحت شامل نہیں ہیں ، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت ذمہ داریاں ہیں۔