اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے غداری کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جبکہ فواد چوہدری نے کیس سے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر محمود خان کی ہدایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ارکان کو دھمکیاں دینے پر غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو دوپہر ساڑھے 12 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔