لاہور ہائیکورٹ نے 2002 سے قبل توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے مختلف شخصیات کو موصول ہونے والی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے کہ توشہ خانہ سے تحفے کس نے وصول کیے۔ حکومت کے وکیل نے بتایا کہ کابینہ نے 2002 سے پہلے کے ریکارڈ کو ڈی کلاسیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا ایسی کوئی مقدس گائے ہے جسے 2002 سے پہلے توشہ خانہ سے تحفے ملے ہوں؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ویب سائٹ پر تفصیلی ریکارڈ جاری کرے گی۔

2002 سے قبل مختلف شخصیات کو ملنے والے تمام تحائف کا ریکارڈ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو بتایا کہ عدالت اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ توشہ خانہ کی تفصیلات سامنے آنے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کیسے متاثر ہوتے ہیں۔

عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ توشہ خانہ سے ملنے والے تحفے کی تفصیلات کو ڈی کلاسیفائی کیا جائے۔


Previous Post Next Post

Contact Form