حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے فنانس بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل 2023پیش کردیا جس کے تحت اتحادی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی کوشش کررہی ہے۔



 منی بجٹ تجاویز

حکومت نے لگژری اشیاء پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردیا

سگریٹ اور فزی ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ۔

سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے فنڈز 360 ارب روپے سے بڑھ کر 400 ارب روپے ہوگئے

بزنس اور فرسٹ کلاس کے ہوائی ٹکٹوں پر ایف ڈی ای اب 20,000 روپے یا 50 فیصد ہوگا - جو بھی زیادہ ہو۔

ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی نہیں لگایا جائے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form