اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو قبول کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نائر بخاری، فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور اور ضمنی انتخابات کے امیدواروں نے شرکت کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس کے شرکا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تجویز پر منقسم تھے۔ اجلاس کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے الیکشن لڑنے کے خلاف رائے دی۔