لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو 43 حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے سے روک دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس ز جاری کردیے۔


Previous Post Next Post

Contact Form