قراقرم ہائی وے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

 

چلاس(ڈیلی پاکستان آن لائن)قراقرم ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

کوہستان کے علاقے شاتیال کے قریب قراقرم ہائی وے پر 45 مسافروں کو لے جانے والی بس اور کار میں تصادم ہوا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پاک فوج کے جوان اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فروری میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ میں ایک ٹرالر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
ٹرالر سڑک کے مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔

مسافر کوچ لکی مروت سے پشاور جا رہی تھی۔ مرنے والے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form