پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لاہور اور راولپنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ایس ایل 8 کے میچز کے دوران لائٹنگ روٹس کی لاگت شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران لائٹنگ روٹس کی لاگت شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لاہور اور راولپنڈی مرحلے کے سیکیورٹی اخراجات پر پی سی بی اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔
پنجاب حکومت نے پی سی بی سے پی سی بی سے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے سیکیورٹی انتظامات کے لیے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کرکٹ بورڈ مقررہ رقم ادا نہ کرنے پر بضد تھا۔
ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی اور تمام چھ فرنچائزز نے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے متعدد اجلاس منعقد کیے جن میں پورے دوسرے مرحلے کو کراچی منتقل کرنا شامل تھا۔