راجن پور این اے 193 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل

 

راجن پور:(پاک آنلائن نیوز) راجن پور کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو برتری حاصل ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محسن لغاری 28 ہزار 138 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 15 ہزار 882 ووٹ لے کر پیچھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اختر حسن 6 ہزار 49 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

راجن پور میں پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری کے دسمبر 2022 میں انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ووٹرز کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں کے اندر جمع ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form