پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور کی مسجد پر حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس تھا اور پولیس کو دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے ملے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کے علاقے پولیس لائن میں نماز ظہر کے دوران ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔
پشاور دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ خودکش بمبار موٹر سائیکل پر پولیس لائنز کے علاقے میں داخل ہوا اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کی نقل و حرکت کا سراغ لگا لیا ہے۔ انہوں نے کہا، "پشاور دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا اور ہم نے بمبار کا سراغ لگا لیا ہے۔