پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر اور سینئر حکام سے اچھی ملاقات ہوئی۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے امریکی حکام کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر پی ٹی آئی کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس طرح کی ملاقاتیں مساوات اور لوگوں کی فلاح و بہبود پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form