کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس آفس (کے پی او) کی عمارت کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
کے پی او حملے میں دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ جناح اسپتال نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔
کے پی او حملے میں 30 سالہ اجمل شہید جبکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 50 سالہ غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیہونے والوں میں 6 رینجرز، کانسٹیبل عبداللطیف سمیت 3 پولیس اہلکار اور ایدھی کا رضاکار ساجد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ کے پی او کی عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور تین دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں موجود ہیں اور پوری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔