وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر منانے میں بھرپور شرکت پر اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات میں بھرپور شرکت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عوام کا مشکور ہوں۔
پاکستان نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت کا ایک طاقتور پیغام دیا ہے۔