خیبر پختونخوا، پنجاب کا انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پولیو وائرس کے حوالے سے حساس قرار دیے گئے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

پنجاب کے 31 اضلاع اور خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں مرحلہ وار انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 سے 10 فروری تک ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ مہم کا دوسرا مرحلہ 6 سے 10 مارچ تک شروع ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی آئی خان اور بنوں اضلاع کی 247 یونین کونسلوں میں دونوں مرحلوں میں 10 لاکھ 65 ہزار 294 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔


Previous Post Next Post

Contact Form