وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دورے پر روانہ

 



دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وہ متعدد تقریبات میں شرکت کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

علاوہ ازیں لیتھوانیا کے ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو 20 اور 21 فروری کو ویلنیئس کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران پاکستان اور لیتھوانیا کی حکومتوں کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اپنے لیتھوانیائی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور لیتھوانیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر خارجہ 21 سے 22 فروری تک ہنگری کا دورہ کریں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form