اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 172 روپے کمی سے ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 715 روپے سے کم ہوکر ایک لاکھ 60 ہزار 558 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 1870 ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 1865 ڈالر تھی۔
اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔