ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

 

کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہر میدان میں شکست دے کر سیمی فائنل میں 114 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ 

پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ سکیور برنٹ نے 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 81 رنز کی سنسنی خیز اننگز کھیلکر انگلینڈ کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنانے میں مدد دی جو ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

جواب میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے اور ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا اختتام مایوس کن انداز میں کیا۔

انگلینڈ کے باؤلرز نے پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن اپ پر تباہی مچادی جس میں اس کی باقاعدہ کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر عائشہ نسیم کی انجری کی وجہ سے کمی تھی۔

گرین شرٹس کو شروع سے ہی ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کیتھرین برنٹ نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر صدف شمس کو ڈک پر آؤٹ کر دیا۔

پاکستان نے پہلے پانچ اوورز میں اپنے ٹاپ تین بلے بازوں کو صرف 15 رنز پر کھو دیا جس میں اوپنر منیبہ علی اور عمیمہ سہیل بالترتیب چارلی ڈین اور نیٹ سکیور کا شکار ہوئیں۔

باقی بیٹنگ لائن بھی انگلینڈ کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس رہی جس نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے 20 گیندوں پر 28 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہیں۔

اس سے قبل نیٹ سکیور نے اپنی شاندار اننگز کے دوران ایک درجن چوکے لگائے اور ابتدائی کامیابیوں کے بعد اوپنر ڈینی واٹ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کے لیے قلعہ سنبھالا۔

سوفی ڈنکلے اور ایلسی کیپسی کے سستے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے 4.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے جس کے بعد دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ 

ویٹ نے 33 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس کے بعد طوبیٰ حسن نے 12 ویں اوور میں انہیں آؤٹ کیا۔ 



Previous Post Next Post

Contact Form