آفتاب سلطان نے چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب انہیں کچھ ایسے کام کرنے کے لئے کہا گیا جو انہیں قابل قبول نہیں تھے۔

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ سلطان کو قومی احتساب (ترمیمی) ایکٹ، 2022 پر کچھ تحفظات تھے جس نے اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کے اختیارات کو محدود کردیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو گزشتہ سال جولائی میں قومی احتساب بیورو کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لی تھی جو چار سال اور تین ماہ تک چیئرمین نیب رہے۔

سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ بی پی ایس 22 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور پرویز مشرف کے دور میں ڈی آئی جی سرگودھا بھی رہ چکے ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form